ہم عوام کے خادم ہیں جتنے بھی مسائل ہیں انکو ترجیحی بنیادوں پرحل کرینگے۔ڈپٹی کمشنر مردان
مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نےکہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں،ہم عوام کے خادم ہیں اور جتنے بھی مسائل ہیں انکو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے تحصیل میونسپل اتھارٹی آفس مردان میں منعقدہ کھلی کچہری سےخطاب کے دوران کیا
۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نیک محمد، اسسٹنٹ کمشنر ثمن عباس، ٹی ایم او مردان شیراز خان، متعلقہ محکموں کے افسران اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ عوام کی جانب سے مردان شہر میں غیر قانونی رکشہ اڈوں،ٹریفک نظام، چوکوں میں خراب ٹریفک سگنلز، صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے شکایات سامنے آئے۔جس پر ڈپٹی کمشنرمردان نے بعض مسائل کو موقع پر اور کئی مسائل کو متعلقہ محکموں کے افسران کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے احکامات جاری کیں
۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری ایک ایسا فورم ہے کہ جس میں عوام اپنے مسائل سرکاری حکام کے روبرو بیان کرکے انکے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جاتے ہیں جس سے عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں جتنے بھی مسائل بیان کئے گئے ہیں ان کے لئے ایک ٹائم فریم دیا گیا ہے اور اس مقررہ مدت میں مذکورہ مسائل کے حل کی رپورٹ متعلقہ محکمہ جات سے طلب کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ
ڈی سی آفس کے دروازے عوام کے لئے ہر وقت کھلیں رہیں گے اور بلاججھک آکر اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب عوام کے خادم اور نوکر ہیں اور عوام کی خدمت کے عوض ہمیں تنخواہ ملتی ہیں لہٰذا ہمیں اپنے فرائض منصبی کو دیانتداری، ایمانداری اور خلوص نیت کیساتھ انجام دینا چاہیے اس سے عوامی مسائل بھی حل ہونگے اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی بھی حاصل ہوگی