ہائے میں لٹی گئی ڈھوک عباسی کے علاقہ مکینوں کی چیخ و پکار مورخہ 29 اکتوبر بروز جمعہ جی ٹی روڈ بلاک کرنے کی کال دے ڈالی 138

ہائے میں لٹی گئی ڈھوک عباسی کے علاقہ مکینوں کی چیخ و پکار مورخہ 29 اکتوبر بروز جمعہ جی ٹی روڈ بلاک کرنے کی کال دے ڈالی

ہائے میں لٹی گئی ڈھوک عباسی کے علاقہ مکینوں کی چیخ و پکار مورخہ 29 اکتوبر بروز جمعہ جی ٹی روڈ بلاک کرنے کی کال دے ڈالی

سنگجانی (سنگجانی بیورو رپورٹ)ہائے میں لٹی گئی ڈھوک عباسی کے علاقہ مکینوں کی چیخ و پکار مورخہ 29 اکتوبر بروز جمعہ جی ٹی روڈ بلاک کرنے کی کال دے ڈالی ترقیاتی کاموں کے نام پر ڈھوک عباسی کو اجاڑ ڈالا.ہمیں پہلے جیسا ہی ڈھوک عباسی منظور ہے۔ہمیں نہیں چاہیے آپ کے ترقیاتی کام اسد عمر سے مطالبہ۔گیس کے نام پر ڈھوک عباسی لائن بچھائی گئی جس سے ڈھوک عباسی میں گزرنا محال ہو گیا۔لوکل سیاسی قیادت کی نااہلی یوسی 48 تباہی کے دہانے پر پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم ہو گی

جس کی سزا عوام کاٹ رہی ہیں اہل علاقہ کہنا ہے کہ اسد عمر نے اپنے کوآرڈینیٹرز کی ناکامیوں اور نااہلیوں کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے۔حلقہ این اے 54 یوسی 48 میں مافیا نے  عوام کو اپنے پنجوں میں جکڑ لیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے تبدیلی کے نام پر عوام سے فراڈ کیا ہے۔ حلقہ این اے 54 یوسی 48 میں اسد عمر نے کہا کہ تھا یوسی 48 کو ترقی یافتہ بنائیں گے جس کے عوام نے بڑے کٹھن دن دیکھے ہیں، اب خوشحالی قوم کا مقدر بنے گی،لیکن ماضی کے حکمرانوں کی طرح عوام کی بھلائی کیلئے

ایک پائی حقیقی معنوں میں خرچ نہیں کی۔اہل علاقہ کا مزید کہنا تھا ہم نے دو بار اپنے مطالبات کے لیے پرامن احتجاج کرنے کی کوشش کی مگر ہمیں سیاسی نمائندوں کی جانب سے جھوٹے وعدے کرتے ہوئے خاموش کروا دیا مگر ان شاءاللہ مورخہ 29 اکتوبر بروز جمعہ جی ٹی روڈ بلاک کریں گے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے۔ اسد عمر نے جو وعدے کئے تھے اپنے حلقے کے ساتھ ان کو پورا کریں تبدیلی کے نام پر ہم سے دھوکا ہوا۔اس یوسی میں سدھار کی بجائے بگاڑ نہیں پیدا ہوا اسد عمر صرف اپنے کوآرڈینیٹرز کے پاس ہی آتے ہیں عوام میں آنا ان کو پسند نہیں اہل علاقہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں