Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مہمند۔میاں منڈی بازار میں ہوشرباء مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند۔میاں منڈی بازار میں ہوشرباء مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ۔امروزہ کمر توڑ مہنگائی سے عوام تنگ آچکے ہیں۔حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ضلعی آمیر محمد سعید خان، جماعت اسلامی کے ضلعی قیادت نے میاں منڈی بازار میں ہوشرباء مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مذکورہ بازار میں پشاور باجوڑ شاہراہ پر دھرنا دیتے ہوئے ضلعی آمیر محمد سعید خان، فردوس خان ودیگر نے احتجاجی مظاہرہ سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے

کہا۔کہ ہوشرباء مہنگائی غریب عوام کے دسترس سے باہر ہوگئی ہیں۔جس سے غریب لوگ ذہنی مریض بن گئے ہیں۔اور آئے روز مہنگائی سے غریب لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں۔لیکن موجودہ حکومت مہنگائی کے خلاف ٹھوس اقدامات کے لئے سنجیدہ نہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام سے کئے گئے وعدے یاد کرلیں۔اور کمر توڑ مہنگائی کے لئے ٹھوس اقدامات فوری طور پر اٹھائیں۔تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لے سکے۔

Exit mobile version