ہارون آباد ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد کی باڈی کا اہم اجلاس 132

ہارون آباد ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد کی باڈی کا اہم اجلاس

ہارون آباد ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد کی باڈی کا اہم اجلاس

ہارون( بیوروچیف خرم شہزاد ملک) ہارون آباد میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد کی باڈی کا اہم اجلاس صدر حاجی محمد سلیم عاصم کی زیر صدارت منعقد ہوا ہارون آباد میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد کی باڈی کا اہم اجلاس صدر حاجی محمد سلیم عاصم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چیئرمین میاں سہیل ثاقب، معروف سینئر قانون دان لیگل ایڈوائزر چوہدری عبدالخالق ایڈووکیٹ، شاہد حنیف سناٹا جنرل سیکرٹری، ضلعی نائب صدر خرم شہزاد ملک، فنانس سیکرٹری عبدالرشید یوسفی، ارسلان یوڈی سیکرٹری انفارمیشن (اطلاعت و نشریات) ملک شاہد محمودتبسم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،

ندیم ظفر ڈپٹی جنرل سیکرٹری، محمد امین مغل سینئر نائب صدر، ڈاکٹر ذوالفقار علی نائب صدر، سینئر صحافی زاہد انجم، حافظ ثاقب سمیت دیگر ممبران و عہدیدران نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء نے نئے شامل ہونے والے صحافی عمران رشید کو بطور ایگزیکٹو ممبر اور محمود احمدکو بطور ایگزیکٹو ممبر ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد میں شمولیت کرنے پر خلوص دل سے خوش آمدید کہا اور زرد صحافت کے اس دور میں سچائی کا علم تھامے شانہ بشانہ ایک دوسرے کے ساتھ مخلص ہوکر چلنے کی ضرورت پر زور دیا

معروف سینئر قانون دان چوہدری عبدالخالق ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد کے تمام ممبرز کو یونین میں نئے ساتھی شامل ہونے پر یونین کی کامیابی پر اور نئے آنے والے ممبران کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ آپ نے پاکستان کی سب سے بڑی صحافی تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہے اور میں انشاءاللہ آپ کے ہرقسم کے قانونی معاملات میں ہمہ وقت معاونت کے لئے تیار ہوں آخر میں اللہ کے حضور ملک وقوم کی سلامتی اور امت مسلماں کے لئے آسانیوں کی خصوصی دعاکی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں