ٹھٹھہ سندھ یونیورسٹی کا اضافی فیسوں اور سہولیات نہ ہونے کیخلاف طلباء کا احتجاج 135

ٹھٹھہ سندھ یونیورسٹی کا اضافی فیسوں اور سہولیات نہ ہونے کیخلاف طلباء کا احتجاج

ٹھٹھہ سندھ یونیورسٹی کا اضافی فیسوں اور سہولیات نہ ہونے کیخلاف طلباء کا احتجاج

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)سندھ یونیورسٹی کا اضافی فیسوں اور سہولیات نہ ہونے کیخلاف طلباء کا احتجاج مختلف طلباء تنظیموں سمیت سندھی شاگرد تحریک کے وفد کا مرکزی صدر پردیب گلاب کی قیادت میں بڑی تعداد میں شرکت طلباء اضافی فیسوں سمیت یونیورسٹی میں سہولیات نہ ہونے کیخلاف نعرے بازی اور مطالباتی تقاریر کرتے رہے سندھ شاگرد تحریک کے مرکزی صدر پردیب گلاب نے اپنے احتجاجی خطاب میں کہا

کہ تعلیمی ادارے ہمارے مادر علمی ہیں لیکن یہاں سوتیلی ماں والا سلوک طلباء سے ہوتا ہے تعلیمی اداروں میں سہولیات برائے نام جبکہ فیسیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آتی ہیں غریب مزدور کا بچہ رل جاتا ہے اور بھاری فیس نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہوجاتا ہے سندھ یونیورسٹی مسلسل فیسوں میں اضافہ کرتی جارہی ہے جو ظلم ہے طلباء سراپا احتجاج ہیں لیکن کوئ سننے والا نہی اور وزیر تعلیم خواب غفلت میں ڈوبے ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں