جہانیاں اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڑ کا اچانک رجسٹری اور ڈومیسائل برانچ کا دورہ
جہانیاں (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے اچانک تحصیلدار جہانیاں طاہر عباس خان کچھی کے ہمراہ رجسٹری اور ڈومیسائل برانچ کا دورہ کیا. صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ،حاضری چیک کی ،ریکارڈ کی چھان بین کی، تحصیلدار جہانیاں طاہر عباس خان کچھی نے
رجسٹری اور ڈومیسائل ریکارڈ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی. اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مذید ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے. اس موقع پر رجسٹری محرر زاہد اقبال بھی موجود تھے.