پی ٹی آئی کی موجودہ وفاقی حکومت نااہل ہے جس نے تین سال سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ کرکے غریبوں کا جینا حرام کردیا ہے، سسئ پلیجو
ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر سسئ پلیجو نے مہنگائ کیخلاف جاری دھرنے سے ٹھٹھہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہیکہ پی ٹی آئ کی موجودہ وفاقی حکومت نااہل ہے جس نے تین سال سے مہنگائ میں ہوشربا اضافہ کرکے غریبوں کا جینا حرام کردیا ہے اور آی ایم ایف کے تمام شرائط تسلیم کرلئے ہیں مذکورہ حکومت آئ ایم ایف کے سامنے جھک چکی ہے
اور حالات بدستور خراب ہیں سسئ پلیجو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریبوں کے لئے میدان جیتا ہے مجودہ صورتحال میں پیپلزپارٹی کا آگے آنا ضروری ہوچکا ہے بلاول بھٹو زرداری ہی واحد غریب عوام کا سہارا ہیں ملک کو بحران سے صرف پی پی ہی نکال سکتی ہے اب نااہل پی ٹی آئ حکومت کا گھر جانا ضروری ہوگیا ہے