اگر مگر کی زد میں رہنے والی پاکستان ٹیم نے اس بار دوسروں کو اگر مگر میں ڈال دیا 168

اگر مگر کی زد میں رہنے والی پاکستان ٹیم نے اس بار دوسروں کو اگر مگر میں ڈال دیا

اگر مگر کی زد میں رہنے والی پاکستان ٹیم نے اس بار دوسروں کو اگر مگر میں ڈال دیا

اگر مگر کی زد میں رہنے والی پاکستان ٹیم نے اس بار دوسروں کو اگر مگر میں ڈال دیا

آج کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ہرادیا تو سیمی فائنل تک رسائی یقینی ہوگی، اتوار کو ہونے والا بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ اہمیت اختیار کرجائے گا— فوٹو: اے ایف پی
آج کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ہرادیا تو سیمی فائنل تک رسائی یقینی ہوگی، اتوار کو ہونے والا بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ اہمیت اختیار کرجائے گا— فوٹو: اے ایف پی

اگر مگر کی زد میں رہنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس بار دوسری ٹیموں کو اگر مگر کی صورتِحال میں ڈال دیا۔

پاکستان نے پہلے میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرایا اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹ سے زیر کیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو پاکستان ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے اور اس کا رن ریٹ صفر اعشاریہ 73 ہے۔ 

گروپ میں دوسرے نمبر پر افغانستان ہے جس نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر نیٹ رن ریٹ ساڑھے 6 تک پہنچادیا۔ یہ بات بھارت اور نیوزی لینڈ کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ 

اگر پاکستان نے آج افغانستان کو شکست دی تو پاکستان 6 پوائنٹس لیکر سیمی فائنل کیلئے کوالفیائی کرنے کا مضبوط ترین امیدوار بن جائےگا لیکن اس پلیس کو یقینی بنانے کیلئے اسے نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ میں سے کسی ایک کو ہرانا ہوگا۔ 

اگر افغانستان نے پاکستان کو شکست دی تو بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مزید مشکل میں چلے جائیں گی۔ اس لیے اتوار کو ہونے والا بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ انتہائی اہم ہوچکا ہے کیونکہ جو ٹیم یہ میچ جیتی ایونٹ میں اس کے آگے جانے کے چانسز بڑھ سکتے ہیں۔

کرکٹ میچ ہے ایک ٹیم نے تو ہارنا ہی ہے لیکن شکست کے باوجود وہ ایونٹ سے آؤٹ نہیں ہوگی۔

بھارت اور نیوزی لینڈ میں جو ٹیم بھی ہاری اسے اپنے آخری تینوں میچز بڑے مارجن سے جیتنا ہوں گے اور ساتھ یہ امید رکھنا ہوگی پاکستان اگر وہ اس وقت تک افغانستان کو بھی دے چکا ہو اپنے آخری دو میچز ہار جائے کیونکہ گروپ 2 میں اب جو ٹیم 8 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی وہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلے گی۔ 

اگر گروپ کی تین ٹیموں کے6، 6 پوائنٹس ہوتے ہیں تو بھار ت اور نیوزی لینڈ افغانستان کو بھی ہلکا نہ لیں کیونکہ اگر وہ آج پاکستان سے ہار بھی گئی تو اس کے نیٹ رن ریٹ پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ وہ نمیبیا کے علاوہ نیوزی لینڈ یا بھارت کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں