ٹھٹھہ پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ٹھٹھہ کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ و دھرنا 141

ٹھٹھہ پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ٹھٹھہ کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

ٹھٹھہ پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ٹھٹھہ کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ٹھٹھہ کا پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر مہنگائ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے صدر صادق علی میمن، سینیٹر سسئ پلیجو نے قیادت کی جبکہ ایم پی ایز ریاض شاہ شیرازی، جام اویس گہرام جوکھیو، صوبائ رہنماء ڈاکٹر واحد سومرو, امتیاز قریشی، محمود عالم شاہ بخاری، حمید پہنور، عاشق زرداری، پیر رحمانی، غنی بگھیاڑ، رسول بخش جاکھرو، بورو سرکی، سپاف صدر امداد سرکی اور لیڈیز ونگ قیادت سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی
رہنماوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب سے عمران نیازی حکومت مسلط ہے ملک بحرانوں کا شکار ہے ہو شرباء مہنگائ نے عوام کی کمر توڑ دی ہے مزدور دو وقت کی روٹی کو ترس کر رہ گیا ہے بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیوں کا رجحان بڑھ گیا ہے نوجوانوں کو نوکریاں نہی مل رہی ہیں ملک دیوالگی کی طرف بڑھ رہا ہے پٹرول کے نرخ میں آئے روز اضافہ تحریک انصاف کے ناتجربہ کار حکومت کا شاخسانہ ہے اب کسی طرح سلیکٹیڈ عمرانی حکومت برداشت نہی اب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جلد غریب مزدور عوام کی حکومت بنے گی جو ملک اور معیشت کو مظبوط کرکے دم لے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں