اسلام آباد مازن سکولز سوان گارڈن اسلام آباد میں ترکی کا یوم جمہوریہ منایا گیا 193

اسلام آباد مازن سکولز سوان گارڈن اسلام آباد میں ترکی کا یوم جمہوریہ منایا گیا

اسلام آباد مازن سکولز سوان گارڈن اسلام آباد میں ترکی کا یوم جمہوریہ منایا گیا

اسلام آباد 29 اکتوبر 2021(خبرنگار) مازن سکولز سوان گارڈن اسلام آباد میں ترکی کا یوم جمہوریہ منایا گیا جبکہ اسی دن ترکی زبان میں سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ تقریب میں جناب الطاف احمد بٹ ”چیئرمین مازن سکولز وچیئرمین جموں کشمیر سالویشن موومنٹ ” اور چوہدری محمد علی کواڈنیٹر سی ڈی اے اسلا م آباد ریجن و وائس چیئرمین یوسی 15)نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے آن لائن ترکی زبان کے سمر کورس میں حصہ لینے والے اُمیداروں میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔

اس موقع پر چیئرمین مازن سکول الطاف احمد بٹ نے کہا کہ ترکی ہمارا برادر ملک ہے جس کا شمار دنیا کے بہترین تعلیمی نظاموں میں ہوتا ہے۔ترقی نے ہمیشہ مسلمان ممالک کی نہ صرف حمایت کی ہے بلکہ وہ اسی وجہ سے ایشیا اور دیگر خطوں کے دیگر مسلم ممالک کے لیے ایک رول ماڈل بن گیا ہے۔چودھری. محمد علی ”کوآرڈینیٹر سی ڈی اے اسلام آباد ریجن اور وائس

چیئرمین یونین کونسل 15” نے بھی مازن سکول سوان گارڈن میں فراہم کی جانے والی معیاری تعلیم اور ترکی کے یوم جمہوریہ کو منانے پر سراہا۔طلبا نے کیمپس میں ایک شاندار اور منفرد ڈسپلے کے ذریعے ترکی کا یوم جمہوریہ منایا۔ آخر میں طلبا نے دونوں ممالک کے قومی ترانے گائے۔ مہمان خصوصی الطاف احمد بٹ محمد علی اور ڈائریکٹر سوان گارڈن کیمپس عبدالقدوس نے اس دن کی مناسب سے کیک کاٹ کر اس دن کو مزید یادگار بنایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں