مہمند تحصیل صافی لکڑو بازار میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 154

مہمند تحصیل صافی لکڑو بازار میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مہمند تحصیل صافی لکڑو بازار میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند تحصیل صافی لکڑو بازار میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ملک میں آئے روز آٹا، چینی، گھی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے غریب لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک دیوالیہ ہونے والا ہے، ناکام خارجہ پالیسی سے فائدہ اٹھاکر ہندوستان نے کشمیر یوں کی حق حودرادیت کی حیثیت ختم کردی، رہنماؤں کی احتجاجی مظاہرین کی شرکاء سے خطاب
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پی ڈی ایم کی کال پر قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی لکڑو بازاز میں ملک میں جاری شدید کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف میں سینکڑوں کارکنوں اور عوام سمیت بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بازار میں پیدل مارچ کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر ز اٹھارکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے اور حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں،غربت اور بے روزگاری کے خلاف بھی نعرہ بازی کی گئی۔ اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے

جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا محمد عارف حقانی مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر زر خان صافی قومی وطن پارٹی کے چیرمین ملک مصطفی خان مولانا زرین خان مولانا حنیف زمان ۔حاجی بھرام خان نے کہا کہ ملک میں کمرتوڑ مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے غریب لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ اسی طرح موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت کا بیڑ ہ تباہ کیا جارہا ہے اگر عالمی سطح پر ان کی ناقص پالیسیوں کا یہ سلسلہ جاری رہا تو ملک عنقریب دیوالیہ ہوجائے گا

جس کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہوگی۔مقررین نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم کنٹینر پر کھڑے ہوکر ڈی چوک دھرنے کے شرکاء سے باربار یہ کہتا رہا کہ اگر میرے خلاف تھوڑے سے عوام بھی سڑکوں پر نکل آئیں تو میں بحیثیت وزیراعظم اخلاقی طورپر بھی مستفعی ہوجاتاآج وہ اپنے ان وعدوں سے کیوں انحراف کررہے ہیں لہٰذا وہ اپنے پرانے اوقات کار کو یادکرکے ملک اور قوم کی حالت زار پر رحم کریں

اور اپنی وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیں کیونکہ اب غریب عوام کے سمندر کو کوئی بھی رک نہیں سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ہمارا ملک عالمی سطح پر تنہا ہورہا ہے کشمیر ہمارے ہاتھوں سے نکل گیا اور ملکی معیشت کا بیڑہ بھی عرق کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں