Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حکومت چائلڈ لیبر کے خلاف اقدامات کرے، کیپٹن عاصم ملک

حکومت چائلڈ لیبر کے خلاف اقدامات کرے، کیپٹن عاصم ملک

حکومت چائلڈ لیبر کے خلاف اقدامات کرے، کیپٹن عاصم ملک

حکومت چائلڈ لیبر کے خلاف اقدامات کرے، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) معروف پاکستانی شخصیت اور سمندر پار پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر ہمارے معاشرے میں ایک ناسور بن چکا ہے جس کا سدباب بہت ضروری ہے، ملک کے ہر علاقہ میں چھوٹے بچوں سے جبری مشقت لی جاتی ہے، بعض بچے پورے پورے کنبے پال رہے ہیں جبکہ بعض گھروں کے بچے مہنگائی اور حالات کی ستم ظریفی کے باعث کم عمری میں مزدوری کرنے پر مجبور ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ چائلڈ لیبر کے خلاف سخت ترین اقدامات کرے،

اس وقت پاکستان میں ہزاروں بلکہ لاکھوں ایسے بچے ہیں جو سکول جانے کی عمر کے ہیں لیکن حالات کے جبر کی وجہ سے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں کیوں کہ ایسے بچوں کے لیے تعلیم حاصل کرنا مزدوری کی نسبت مہنگا سودا ہے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ حکومت کے لیے ضروری ہے کہ وہ بچوں کی جبری مشقت کے خلاف اقدامات کرے اور اس کے لیے موثر قانون سازی کرے، پاکستان بھر میں ایسے بچوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے جو تعلیم حاصل کرنے کی بجائے مزدوری کو ترجیح دیتے ہیں،

ان عوامل میں جہاں والدین قصوروار ہیں وہاں حکومت وقت کی چشم پوشی بھی مجرمانہ ہے کیونکہ ریاست ماں کا درجہ رکھتی ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ بچوں کے لئے ایسا ماحول پیدا کرے جہاں وہ تحفظ محسوس کرسکیں اور تعلیم حاصل کر سکیں، چائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی ہم سب کی ذمہ داری ہے ہمیں چاہیے کہ ہم نہ صرف اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں اور انہیں جبری مشقت سے بچائیں بلکہ معاشرے میں رہنے والے غریب بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری بھی اٹھائیں تاکہ پاکستان تعلیم یافتہ ملک بن سکے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے

Exit mobile version