خانیوال امن وامان کی فضاء قائم رکھنے کے لیے محکمہ پولیس اورضلعی انتظامیہ کا مشترکہ فلیگ مارچ 148

خانیوال امن وامان کی فضاء قائم رکھنے کے لیے محکمہ پولیس اورضلعی انتظامیہ کا مشترکہ فلیگ مارچ

خانیوال امن وامان کی فضاء قائم رکھنے کے لیے محکمہ پولیس اورضلعی انتظامیہ کا مشترکہ فلیگ مارچ

خانیوال29اکتوبر21 (سعید احمد بھٹی) ضلع خانیوال میں امن وامان کی فضاء قائم رکھنے اورشہریو ں میں احساس تحفظ پیداکرنے کے لیے محکمہ پولیس اورضلعی انتظامیہ کا مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیاجس کی قیادت ڈی پی او محمدعلی وسیم اورڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی نے کی۔ فلیگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس،ٹریفک پولیس،ایلیٹ فورس، حیدر سکوارڈ،ریسکیو1122 اورضلعی اتنظامیہ کی گاڑیوں نے حصہ لیاجو ڈی پی اوآفس سے شروع ہوکر شہرکے مختلف بازاروں اورچوکوں سے ہوتا ہوا ڈی پی اوآفس اختتام پرپذیرہوا۔اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا

کہ فلیگ مارچ کا مقصدعوام الناس میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے خانیوال پرامن ضلع ہے یہاں کا شہری امن اورچین سے رہنے کو ترجیح دیتا ہے‘امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے جس کے لیے ہرشہری کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہاکہ معاشرے میں میڈیا کااہم کردار ہے اس لئے ان سے تو قع کی جا تی ہے قیام امن کے لیے ماڈل رول ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی نے گفتگوکر تے ہوئے کہاکہ عوام الناس خانیوال میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے اورامن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اورپولیس کا ساتھ دیں‘یہ ملک اوریہ شہر ہم سب کا ہے اسے اپنا گھر سمجھ کر دہشت گردی‘تخریب کاری‘مذہبی منافرت‘اقربار پروری اور ہرطرح کے تعصبات سے ہم سب نے مل کر محفوظ رکھنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں