افغانستان سے میچ جیتنےکی خوشی میں باراتیوں نےدولہےکو نظر اندازکردیا 138

افغانستان سے میچ جیتنےکی خوشی میں باراتیوں نےدولہےکو نظر اندازکردیا

افغانستان سے میچ جیتنےکی خوشی میں باراتیوں نےدولہےکو نظر اندازکردیا

پاک افغانستان میچ کے دوران شادی کی تقریب میں مہمانوں نے دولہے کو بھی نظر انداز کردیا۔

گذشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں کرکٹ کا بخار عروج پر رہا۔

قومی ٹیم کی فتح نے شادی کی تقریب میں موجود باراتیوں کو بھی خوشی سے نہال کردیا اور وہ دولہے کو بھول کر پاکستان کی فتح  کا جشن مناتے رہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شادی کی تقریب میں موجود افراد پاکستان کی فتح کی خوشی میں بھنگڑے ڈال رہے ہیں  اور دولہا خود ہی لوگوں سے گلے مل رہا ہے اور مبارک بادیں وصول کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں