جہانیاں اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ
جہانیاں (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا ناجائز تجاوزات کی وجہ سے آمد و رفت میں رکاوٹ کے خلاف اپنی نگرانی میں فوری کارروائی کرتے ہوئے آڑھتیوں اور ٹھیلے والوں سے راستہ واگزار کرایا
اور ساتھ ہی آڑھتیوں اور ٹھیلے والوں کو موقع پر پانچ سو روپے فی کس جرمانہ عائد کیا ، آئندہ کے لیے خبردار کیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر منڈی کی مانیٹرنگ کی جائے اور اسسٹنٹ کمشنر افس میں رپورٹ پیش کی جائے. اس موقع پر رانا ساجد علی، محمد ناصر مغل اور مطیع الرحمن موجود تھے.