ضلع مہمند پولیس نے ایمانداری کا مظاہرہ کرکے گم شدہ 50 لاکھ روپے مالک کے حوالے کیے
ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند, پولیس نے ایمانداری کا مظاہرہ کرکے گم شدہ 50 لاکھ روپے مالک کے حوالے کیے. تفصیلات کے مطابق چند دن قبل غلنٸی میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں ایک شخص سے 50 لاکھ روپے گُم ہو گئی تھی. مذکورہ رقم وہ پیر محمد خان اے ایس آئی کو راستے میں پڑے ہوئے ملے تھے۔پیر محمد خان نے نہایت ایمانداری کا مظاہرہ کر کے 50 لاکھ روپے
اپنے مالک کے حوالے کیے ۔رقم کے اصل مالک نے ایمانداری پر پولیس نوجوان کا بہت شکریا ادا کیا۔اور ان کو 50 ہزار روپے انعام بھی دینا چاہی. لیکن پیر محمد نے لینے سے انکار کیا۔ ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی نے ایمانداری کا مظاہرہ کرنے پر ASI پیر محمد خان کو تعریقی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام اور شاباس بھی دی۔ڈی پی او مہمند نے کہا کہ پولیس کو ایسی ایماندار افسران کی ضرورت ہے۔اور مہمند پولیس کو اپنے جوانوں پر فخر ہے۔