خانیوال ایس ایچ او ۔تھانہ سرائے سدھو نے کہا کہ جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ایس ایچ او ۔تھانہ سرائے سدھو نے کہا کہ جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے منشیات فروش اسلحہ فروش توبہ کر لیں ورنہ جلد انکے خلاف کاروائی ہوگی مجرم چاہے جتنا بااثر کیوں نہ ہو قانون سے نہیں بچ سکتا ان خیالات کا اظہار ۔ایس ایچ او مہر ظفر اقبال گرواہ صاحب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ منشیات و اسلحہ فروش جلد توبہ کر لیں ورنہ چاہے کوئی بھی ہو ان کو قانون کے کٹہرے میں کھٹرا کر دیں گے ,جرائم پیشہ افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا صحافی پولیس کا ساتھ دیں صحافی معاشرے کی آنکھ اور پولیس کا بازو ہوتا ہے میرا مشن منشیات جوئے کا خاتمہ اولین ترجیح ہوگی چاہے کوئی بھی ہو کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی,ایس ایچ او ۔مہر ظفر اقبال گرواہ صاحب۔ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم صاحب کی ہدایت پر میرٹ کو ترجیح دوں گا, عوام کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کا اہم کردار رہا ہے ہر آدمی تک میڈیا کے ذریعے بات پہنچتی ہے عوام میں اب شعور آگیا میڈیا کے تعاون سے ملک چل رہا ہے ہر انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ اچھا کام کرے اور نام پیدا کرے ہم مظلوم کے ساتھ ہیں مجھے نفرت جرم سے ہے انسان سے نہیں امن امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے عوام ہم سے تعاون کریں اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کر ے تاکہ جرائم کا جڑ سے قلع قمع کیا جا سکے , انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم صاحب کی تعیناتی ہمارے لیے کسی انعام سے کم نہیں کیونکہ ان جیسے قابل آفیسر معاشرہ میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے دن رات محنت کرتے ہیں اور پولیس کا نام روشن کرتے ہیں