اکتوبر میں مہنگائی رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 140

اکتوبر میں مہنگائی رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اکتوبر میں مہنگائی رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں اکتوبر کے مہینے میں مہنگائی رواں مالی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 9.2 فیصد رہی، ستمبر میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں شہروں میں مرغی 17.9 فیصد، سبزیاں 15.2 فیصد اورگندم 7.2 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی کی شرح رواں مالی سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 2 فیصد رہی، گذشتہ مہینے میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد تھی۔

اکتوبر میں شہروں میں مہنگائی 9 اعشاریہ 6 فیصد رہی، دیہات میں مہنگائی کی شرح 8 اعشاریہ 7 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں شہروں میں چکن 17 اعشاریہ 9 فیصد مہنگی ہوئی۔

اکتوبرمیں ماہانہ بنیادوں پر سبزیاں 15 فیصد اور گھی 43 فیصد مہنگا ہوا، اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر کوکنگ آئل 40 اور چکن 35 فیصد مہنگا جبکہ اکتوبر کے مہینے میں سالانہ بنیادوں پر گندم 13 اور  پھل 16 فیصد مہنگے ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں