بینکوں کو سائبر حملے کا پہلے بتا دیا تھا، ہماری تجویز پر عمل نہیں کیا گیا، وزیرآئی ٹی
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ، نیشنل بینک اور کے الیکٹرک پر سائبر حملے سے پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا لیکن ان اداروں نے ہماری تجویز پر عمل درآمد نہیں کیا۔
تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امین الحق کا کہنا تھاکہ لاکھوں ہیکرز روز پاکستان کے اداروں پر حملہ کرتے ہیں، ان میں بھارتی، روسی اور بعض معاملات میں ایرانی ہیکرز حملہ کرتےہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ملک کی تمام وزارتوں کا کام انٹرنیٹ پر ہورہا ہے، دسمبر 2022 تک پارلیمنٹ کو بھی ڈیجیٹلائز کردیں گے۔
وفاقی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سید امین الحق کا کہنا تھا کہ ایف بی آر، نیشنل بینک، میزان بینک اورکے الیکٹرک پر سائبر حملے سے پہلے ہی بتادیا گیا تھا لیکن ان اداروں نے ہمیں تجویز پر عمل درآمد نہیں کیا۔
ان کا کہناتھا کہ کراچی میں اسی ماہ گرین لائن بس سروس شروع کردی جائے گی جو کام صوبائی حکومت کو کرنے ہیں وہ وفاق کررہا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے ایف بی آر اور نیشنل بینک کے بعد مزید سائبر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پڑوس میں بیٹھا دشمن یہ حملے کررہا ہے۔