ضلع مہمند۔ریسکیو 1122 گزشتہ ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری 145

ضلع مہمند۔ریسکیو 1122 گزشتہ ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری

ضلع مہمند۔ریسکیو 1122 گزشتہ ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند۔ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ریسکیو اہلکاروں نے 331حادثات میں بروقت رسپانس دی۔ریسکیو عملہ ہر موقعہ پر انسانیت کے خدمت کے جذبے سے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔مخلوق خدا کی خدمت ہر اہلکار کی اولین ترجیح ہوتا ہے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان یوسفزئی۔ کنٹرول روم انچارج لیاقت علی نے گزشتہ اکتوبر کی مہینے میں ریسکیو 1122کی کارگردگی رپورٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان یوسفزئی کو پیش کردی۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122نے ضلع بھرمیں 331 مختلف قسم کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہو? عوام کو ایمرجنسی کے دوران سہولیات فراہم کیں ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریسکیو 1122 مہمند کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 2249 کالز موصول ہوئی جن میں 1284 غیر ضروری اور فیک کالز اور 634 معلوماتی کالز ہیں اس دوران ریسکیو 1122 نے 276 میڈیکل، 28روڈ ٹریفک حادثات،01 آگ لگنے،02 گولی لگنے کی واقعات، 02 پانی میں ڈوبنے کی واقعیات اور 22 مختلف قسم کے ریکوری واقعات شامل ہیں۔اور ریسکیو 1122 مہمند نے 101 ریفرل ایمرجنسیوں میں بھی رسپانس فراہم کی ہے،جن میں 16 ضلع کے اندر اور 85 ضلع سے باہر ایمرجنسیاں شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 ضلع مہمند نے ایک جامعہ حکمت عملی کے تحت عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی اور عوام میں آگاہی? کیل? ٹریننگ بھی منعقد کیں۔
رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتحار خان یوسفزئی کا عوام کے نام جاری پیغام میں بتایا گیا کہ انشائاللہ ریسکیو1122 کی خدمات کا سلسلہ اسی طرح جاری وساری رہے گا اور عوام کو تمام ایمرجنسی سہولیات فراہمی یقینی بنائیں گے۔کیونکہ مخلوق خدا کی خدمت ہر اہلکار کی اولین ترجیح ہے جبکہ تمام عملہ انسانیت کے جذبے کیل? ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں