مہمند پی کے 104کے ایم پی نے پشاور باجوڑ شاہراہ سے منسلک ملک اعلان کلے روڈ کا افتتاح کیا
ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)مہمند ۔ اپر مہمند پی کے 104کے ایم پی اے ملک عباس رحمن نے پشاور باجوڑ شاہراہ سے منسلک ملک اعلان کلے روڈ کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ علاقے کے مشران اور ان کے خصوصی نمائندے ملک جہانزیب، اخترشاہ اور میرافضل مومند بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سو میٹر فاصلے پر مشتمل اس روڈ پر گیارہ اعشاریہ پانچ ملین روپے لاگت آئے گی جس سے علاقے کے لوگوں کو آمد ورفت اور سفر کرنے میں آسانی ہوگی
جبکہ اس سے مقامی آبادی بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ تحصیل حلیمزئی کے علاقہ بانڈہ سے درہ کلٕے روڈ کا افتتاح بھی کیا گیا۔اس پر 22 میلن کی لاگت اٸی گی ۔ان کا کہنا تھا کہ ان شاہراہوں کی تکمیل سے دورافتادہ علاقوں کے عوام کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا
اور ہم نے علاقے کے عوام کی دیرینہ مطالبات کو پورا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپر مہمند پی کے104میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے ہم محض کھوکھلے نعروں اور وعدوں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عملی کاموں پر یقین رکھتے ہیں۔ اور انشاء اللہ پورے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کی جال بچھائیں گے۔