مہمند مشران کا مہمند پریس کلب میں بلدیاتی الیکشن پر تحفظات کے حوالے سے گرینڈ جرگہ،
ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)مہمند،قبائلی مشران کا مہمند پریس کلب میں بلدیاتی الیکشن پر تحفظات کے حوالے سے گرینڈ جرگہ، تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو بھی تحفظات سے آگاہ کرکے الیکشن ملتوی ہونے کے بارے میں دوبارہ جرگہ منعقد ہوگا ۔ تحفظات دور ہونے تک کسی بھی قسم کے الیکشن کو تیار نہیں۔ مشران کا مشترکہ اعلامیہ
تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز مہمند پریس کلب میں مہمند قوم کے سرکردہ قبائلی مشران کا بلدیاتی انتخابات پر تحفظات کے حوالے سے ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جب تک ہمارے حلقہ بندیاں، مردم شماری،
آئی ڈی پیز کے دوبارہ آباد کاری، ووٹر لسٹوں سے غلطیوں کو ختم کرنے اور بدامنی کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جاتے تب تک حکومت کی طرف سے اعلان کردہ بلدیاتی نظام رائج کرنے کی بھر پور محالفت کرینگے۔ اس ضمن میں ہم قبائلی اضلاع کے سیاسی پارٹیوں کو بھی اعتماد میں لینگے۔ اگرایک طرف قبائلی عوام دہشت گردی کا شکار ہے۔ تو دوسری طرف بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اگر حکومت نے عجلت میں فیصلہ کیا گیا۔ تو بد امنی اور تصادم کے ذ مہ داری حکومت ہونگے۔
ہم عدالت سے بھی رجوع کرینگے۔ ہم باجوڑ اور خیبر کے مشران سے بھی رابطہ کرینگے۔ اور روزانہ کے بنیاد پر جرگے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے نام نہاد سوشل میڈیا کے ایکٹوسٹ پر زور دیا گیا۔ کہ وہ مشران کے تذلیل کرنا بند کریں۔ورنہ ہم ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کرینگے اور قوم کے مجرم بھی ہوگا۔ جبکہ مختلف علاقوں میں حلقہ بندیوں کے غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا گیا ہے۔