جہانیاں عوامی خدمت کھلی کچہری تحصیل کمپلیکس کے سبزہ زار میں منعقد
جہانیاں (سعید احمد بھٹی) عوامی خدمت کھلی کچہری ہر ماہ کے پہلے دفتری دن کو ریونیو سے متعلق ہر مشکل کھلی کچہری میں فوری حل کے حوالے سے حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر تحصیل کمپلیکس کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی. شہریوں کی بہتر سہولیات کے لیے ، سائبان، کرسیوں اور پانی کے انتظامات کیے گئے. کثیر تعداد میں سائل اپنے اپنے مسائل لے کر آئے.عوامی خدمت کھلی کچہری کی مانیٹرنگ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے کی . اس موقع پر تحصیلدار جہانیاں طاہر عباس خان کچھی ،سروس سنٹر انچارج محمد وسیم، لینڈ ریونیو آفیسر محمد رضوان اور ان کا ماتحت ریونیو عملہ 3 بجے تک ایک چھت کے نیچے موجود تھے. اس دوران درستگی ریکارڈ، فرد کا اجراء،
انتقالات کا اجراء، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا فوری اجراء اور ریونیو کے متعلق دیگر معاملات کے بارے میں بروقت سہولیات فراہم کی گئی . اس دوران خود اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے درجنوں کلائنٹس کے مسائل سنیں اور خصوصاً بزرگوں اور خواتین کے مسائل کے بارے فوری قانون کے مطابق حل کرنے کی ہدایت کی مذید انہوں نے ڈومیسائل برانچ کو ہدایت کی کہ جو بھی سائل ڈومیسائل کے لیے آئے سائل کو آج ہی پہلی فرصت میں ڈومیسائل کا اجراء کریں. عوامی خدمت کھلی کچہری میں بروقت سہولت ملنے پر شہریوں نے حکومت پنجاب، ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کے اس احسن اقدام کو سراہا. اس موقع پر واصل باقی نویس اختر فاروق موجود تھے.