Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

دولتالہ گورنمنٹ بوائز کالج دولتالہ میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد

دولتالہ گورنمنٹ بوائز کالج دولتالہ میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد

دولتالہ گورنمنٹ بوائز کالج دولتالہ میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد

دولتالہ گورنمنٹ بوائز کالج دولتالہ میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد

دولتالہ(نمائندہ خصوصی)آپ ﷺ وہ عظیم ہستی ہیں جن سے زیادہ کسی کی تعریف نہیں کی گئی جس ہستی کی تعریف خود خالق کائنات کرئے اس سے بڑھ کر کوئی شخصیت نہیں ہو سکتی ہے مذہب کے پرچار کے بجائے امت مسلمہ فرقوں اور مسالک کی تشہیر کی جا رہی ہے قرآن مجید کے احکامات اور نبی ﷺ کی تعلیمات کو مشعل راہ بنانے کے بجائے ہم گروہوں میں تقسیم ہو رہے ہیں

آج سب سے زیادہ زمہ داری علماء اور اساتذہ پر عائد ہوتی ہیں کہ آنے والی نسلوں کو دین کی حقیقی روح سے روشناس کرائیں ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چوہدری ساجد محمود نے گورنمنٹ بوائز کالج دولتالہ میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افسوس آج ہم دین اسلام سے دور ہو رہے ہیں تمام مکاتب فکر اپنے اپنے حصے کی زمہ داریاں سر انجام دیں اسلام نے جن کاموں سے منع فرمایا ہے

انہیں ترک کر دیں روزقیامت ہمیں اپنے تمام اعمال کا حساب دینا ہو گااس موقع پر ایم پی اے چوہدری ساجد محمود نے کالج میں 5نئے کمروں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے 2کروڑ63لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا کانفرنس سے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع راولپنڈی پروفیسر شیر احمد ستی نے کہا ہے دولتالہ کالج کا شمار ضلع راولپنڈی کے ٹاپ فائیو کالجز میں ہوتا ہے

انشاء جلد کالج میں سٹاف کی کمی کو بھی پورا کیا جائے گا اس موقع پر پرنسپل کالج ہذا پروفیسر حمید اصغر، سابق وائس چیئرمین علاؤ الدین قریشی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیاکانفرنس میں کالج کے طلباء نے ہدیہ عقیدت بحضور سرور کونین پیش کیا جب کہ سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے تقاریر کیں بہترین کارکردگی پر کالج ہذا کے طلباء میں انعامات جب کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 15لاکھ کے سکالر شپ کی چیک بھی بچوں میں تقسیم کیے گئے

Exit mobile version