وزیر اعظم عمران خان سے معروف کرکٹرز سر ویوین ریچرڈز اور ڈیویڈ گوور کی اسلام آباد میں ملاقات
اسلام آبادطیب خان)وزیر اعظم عمران خان سے معروف کرکٹرز سر ویوین ریچرڈز اور ڈیویڈ گوور کی اسلام آباد میں ملاقات۔ملکی کرکٹ کے فروغ بلخصوص کم عمر کھلاڑیوں کے لیے سہولیات اور مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال۔پاکستان میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں۔
حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ہر علاقے میں کھیلوں کے میدان بنانے کی ہدایات دی ہیں تاکہ بچوں اور نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع ملیں۔ دونوں کرکٹرز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حالیہ میچوں میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی