کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں 19 افراد ہلاک ہوگئے 99

کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں 19 افراد ہلاک ہوگئے

کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں 19 افراد ہلاک ہوگئے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں  یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے نتیجے میں  19 افراد ہلاک اور  50 افراد زخمی ہوگئے۔

 نائب ترجمان امارت اسلامی بلال کریمی نے کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کی تصدیق کی  ہے ، بلال کریمی کے مطابق کابل میں دونوں دھماکے  سردارمحمد خان داؤد ملٹری اسپتال کے قریب ہوئے  ۔

دوسری جانب افغان میڈیا کا بتانا ہےکہ دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے جبکہ 50 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

 افغان میڈیا کے مطابق  ملٹری اسپتال کے دروازے کے قریب دھماکے کے بعد داعش کے جنگجو اسپتال میں داخل ہوئے، اس دوران  سردارمحمد خان داؤد ملٹری اسپتال میں داعش کے جنگجوؤں کی امارت اسلامی فورسز سےجھڑپ بھی ہوئی، اس دوران ایک خودکش حملہ آور نے خودکو اسپتال کے دروازے پردھماکےسے اڑالیا۔

رپورٹ کے مطابق سردارمحمد خان داؤد اسپتال 400 بستروں پر مشتمل افغانستان کا بڑا ملٹری اسپتال ہے، اس سےقبل اس اسپتال کو 2011 اور 2017 میں بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

https://youtu.be/tEHZL-744Ts

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں