Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستانی بیٹرز نے نمیبیا کو تختہ مشق بنالیا، 190رنز کا ہدف

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستانی بیٹرز نے نمیبیا کو تختہ مشق بنالیا، 190رنز کا ہدف

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستانی بیٹرز نے نمیبیا کو تختہ مشق بنالیا، 190رنز کا ہدف

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستانی بیٹرز نے نمیبیا کو تختہ مشق بنالیا، 190رنز کا ہدف

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستانی بیٹرز نے نمیبیا کو تختہ مشق بنالیا، 190رنز کا ہدف

فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں کپتان بابر اعظم اور  محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 2 وکٹوں پر 189رنز بنائے ۔

 محمد رضوان ناقابل شکست 79 اور  بابر اعظم 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نمیبیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ قومی ٹیم نے چوتھے میچ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان کی پہلی وکٹ 113 رنز پر گری جب کپتان بابر اعظم 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ رواں ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی یہ  تیسری نصف سنچری ہے۔

پاکستان ٹیم کا اسکور 122 رنز پہنچا تو فخر زمان بھی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بابر نے کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  نمیبیا کے خلاف میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑا۔

بابر اعظم بطور کپتان سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور کرنے والے پلیئر بن گئے، انہوں نےمجموعی طور پر 14 ففٹی پلس اسکور بطور کپتان بنائے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ سنچری شراکت 

اس کے علاوہ پاکستان کے محمد رضوان اور بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ سنچری شراکت بنانے والے پلیئر بن گئے۔

دونوں کے درمیان نمیبیا کے خلاف میچ کے دوران پانچویں سنچری شراکت بنی۔

واضح رہے کہ پاکستان گروپ 2 میں مسلسل 3 میچز میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ نمیبیا 2 میں سے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

فوٹو: آئی سی سی 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ، 6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔

Exit mobile version