خانیوال ڈپٹی کمشنر کا تحصیل دفتر خانیوال میں منعقدہ ریونیو خدمت کچہری کا اچانک معائنہ 121

خانیوال ڈپٹی کمشنر کا تحصیل دفتر خانیوال میں منعقدہ ریونیو خدمت کچہری کا اچانک معائنہ

خانیوال ڈپٹی کمشنر کا تحصیل دفتر خانیوال میں منعقدہ ریونیو خدمت کچہری کا اچانک معائنہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی چاروں تحصیلوں میں عوام کی ریونیو سے متعلقہ درخواستوں کا ایک ہی چھت تلے ازالہ۔ڈپٹی کمشنر کا تحصیل دفتر خانیوال میں منعقدہ ریونیو خدمت کچہری کا اچانک معائنہ۔ ڈپٹی کمشنر نے سارا دن لوگوں کے مسائل نہایت ہمدردی سے سنے، متعدد کو فوری حل کیا اور دیگر کے لیے موقع پر ریونیو افسران کو احکامات دیئے۔ اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل تحصیلدار گوہر نواز ہمراہ اےڈی ایل آر عائشہ ظہور اور تمام عملہ بھی موجود۔

لوگوں نے درستگی ریکارڈ، فرد کا اندراج، انتقالات کا اجراء، رجسٹری، معائنہ ریکارڈ اور ریونیو سے متعلقہ درخواستیں پیش کیں۔ شہری ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں بلا جھجک اپنے مسائل اور شکایات لائیں انہیں فوری حل کیا جائےگا۔ ڈپٹی کمشنر اغا ظہیر عباس شیرازی سرکاری افسران لوگوں کے انفرادی و اجتماعی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں کوتاہی برداشت نہیں ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر۔ لوگوں کے کاموں میں بلا وجہ تاخیر اور پریشان کرنیوالے افسران مال کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔ ظہر عباس شیرازی۔ عوامی خدمت ریونیو کچہری میں قائم کورونا ویکسینیشن کاؤنٹر پر لوگوں کو ویکسین لگانے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ دوسرے روز بھی صرف ویکسینیٹڈ سائلین نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں مسائل پیش کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں