اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پناہ گاہوں کے فوکل پرسن ڈاکٹر نسیم رحمان نے ملاقات کی
ااسلام آباد ( سٹی رپورٹر ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پناہ گاہوں کے فوکل ڈاکٹر پرسن نسیم رحمان نے ملاقات کی اور احساس کارڈز سے متعلق اہم اجلاس میں شرکت کی
تفصیلات کے مطابق ہم پناہ گاہ کو ایک مثالی سماجی بہبود کے منصوبے میں تبدیل کر رہے ہیں، جہاں غریب کو تمام شہری سہولیات مل سکیں۔ پناہ گاہوں میں خصوصا موسم سرما کے دوران معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں، وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کو معیاری رہائش کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے پناہ گاہوں میں مناسب حفظان صحت کے معیار اور صفائی کی بہتر سہولیات کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔