Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسلام آباد: سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کے ساتھ بین القوامی ریڈ کراس کمیٹی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد: سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کے ساتھ بین القوامی ریڈ کراس کمیٹی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد: سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کے ساتھ بین القوامی ریڈ کراس کمیٹی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد: سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کے ساتھ بین القوامی ریڈ کراس کمیٹی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد:(طیب خان نمائندہ خصوصی)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کے ساتھ بین القوامی ریڈ کراس کمیٹی کے پاکستان میں تعینات وفد کے نگران فرخ اسلاموف نے سپیکر ہاوس میں ملاقات کی. اس موقع پر وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر ضیاء الحق بھی انکے ہمراہ تھے.
ملاقات میں جناب فرخ اسلاموف نے آئی سی آر سی کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اسکے علاوہ انہوں نے آئی سی آر سی کی جانب سے شروع کی گئی ہیلتھ کئیر ان ڈینجر (ایچ سی آئی ڈی) پروگرام کے حوالے سے سپیکر مشتاق غنی کو چیدہ چیدہ باتیں بتائی. اس موقع پر سپیکع مشتاق غنی نے آئی سی آر سی کی کوششوں کو سراہا اور دعوت دی کہ آئی سی آر سی ہزارہ ڈیویژن کے تمام اضلاع میں صحت کے حوالے سے اپنی سکیموں کو وسعت دے تاکہ ہزارہ ڈیویژن کی عوام کو اسکے ثمرات مل سکیں

کیونکہ اس وقت ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس اور ڈی ایچ کیو پر ہزارہ سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کا بھی بے انتہا رش ہے. آئی سی آر سی جیسی تنظیمیں ہزارہ کے تمام اضلاع میں صحت کے میدان میں پراجیکٹس شروع کریگی تو عوام کو کافی فائدہ ہوگا اور اس ضمن میں آئی سی آر سی کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا ہو تو ان کے دروازے کھلے رہینگے.

وفد نے حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے ہسپتالوں میں تیمارداروں کی جانب سے آئے روز ہسپتال کے سٹاف کو تشدد کا نشانہ بنانے اور املاک کو نقصان پہنچانے جیسی کاروایوں کو روکنے کے لیے خیبر پختونخوا ہیلتھ کئیر سروس پرووائڈرز اینڈ فیسیلیٹیز ایکٹ کے نفاذ کو خوش آئیند قرار دیا. سپیکر مشتاق غنی نے وفد کو بتایا کہ اس قانون کے پاس ہونے اور نافذ العمل ہونے سے نہ صرف ہسپتال کے سٹاف کو تحفظ کا احساس ہوگا بلکہ جن مریضوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ہوگی, ان کو بھی موقع پر انصاف ملے گا.

Exit mobile version