میرپور آزادکشمیر پولیس کے مایہ نازآفیسرکامران علی نے ایس ایس پی میرپورکے عہدے کاچارج سنبھال لیا
میرپور(سٹی رپورٹر )آزادکشمیرپولیس کے مایہ نازآفیسرکامران علی نے ایس ایس پی میرپورکے عہدے کاچارج سنبھال لیا،چارج سنبھالتے ہی آفس سٹاف سے ملاقات۔فرائض منصبی میں کوتاہی برداشت کسی صورت برداشت نہیں کرونگا۔ماتحت عملہ کوپیغام۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیرکے مایہ نازپولیس آفیسر کامران علی نے ایس ایس پی میرپورکے عہدے کاچارج سنبھال لیاہے، آفیسرموصوف سال 2008ءمیں پبلک سروس کمیشن آزادکشمیرکاامتحان پاس کرتے ہوئے ڈائریکٹ ASPبھرتی ہوئے
اورپہلی پوسٹنگ بھمبرمیں ہوئی تھی بعدازاں موصوف مظفرآباداورمیرپورمیں بھی اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے، شاندارکارکردگی کی بنیاد پرآفیسرموصوف کوایس پی باغ کاچارج دیاگیابعدازاں ہٹیاں بالامیں تعیناتی عمل میں لائی گئی، بطورایس پی کنفرمیشن پرکامران علی ایس پی بھمبرتعینات ہوئے دریں اثناءانہیں ہٹیاں بالاتعینات کیاگیااورپھرایس پی ٹریفک آزادکشمیرکاعہدہ سونپاگیایہاں بھی آپ نے اپنے فرائض منصبی نہایت دیانتداری اورتندہی سے سرانجام دیئے،ایس پی پلندری اورہٹیاں بالابھی رہے
بطورسینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع باغ میں تین سال تک خدمات سرانجام دیں اورایف آئی اے میں چارسال خدمات کے دوران سابق وفاقی وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اورپی ٹی آئی کے مرکزی رہنمامعروف کاروباری شخصیت جہانگیرترین کیخلاف بننے والی جے آئی ٹیزکے سربراہ بھی رہے ،ایف آئی اے کراچی میں 8ماہ تک خدمات سرانجام دیں بعدازاں لاہور،شیخوپورہ، پسرور،اوکاڑہ اورننکانہ صاحب اضلاع کے سربراہ رہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے آزادکشمیرپولیس کے مایہ نازآفیسرکی میرپورتعیناتی کاخیرمقدم کرتے ہوئے نیک خواہشات کااظہارکیاہے۔