Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کبیروالا ریجنل پولیس آفیسرملتان سید خرم علی کا بنڈابنگلہ تھانہ نواں شہر میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب

کبیروالا ریجنل پولیس آفیسرملتان سید خرم علی کا بنڈابنگلہ تھانہ نواں شہر میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب

کبیروالا ریجنل پولیس آفیسرملتان سید خرم علی کا بنڈابنگلہ تھانہ نواں شہر میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب

کبیروالا ریجنل پولیس آفیسرملتان سید خرم علی کا بنڈابنگلہ تھانہ نواں شہر میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب

کبیروالا۔4-11-21 (سعید احمد بھٹی) ریجنل پولیس آفیسرملتان سید خرم علی نے کہا ہے کہ ہمارا نصب العین لوگوں کے مسائل فوری حل کرنا اور عوام دوست پالیسی کے تحت کام کرنا ہے‘شہریوں کی خدمت اور انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ پولیس اور عوام کے درمیان بہترین او رمثبت تعاون قائم کرکے امن و امان کی صورت حال کو برقراررکھاجائیگا‘

پولیس افسران شہریوں کے جان ومال عزت وآبرو کیلئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہوکرایمانداری‘محنت او رلگن سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے بنڈابنگلہ تھانہ نواں شہر میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم اوراے ایس پی کبیروالا ماہم خان بھی موجودتھے۔آرپی اوملتان نے کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے مسائل سے آگاہی فراہم کرنااور عوامی مسائل کو ان کی دہلیزپر بہتر انداز میں سن کر ان کا فوری ازالہ کرنا ہے کسی بھی مظلوم کے ساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کروں گا‘پنجاب پولیس ہر قسم کی معاشرتی برائیوں اورمنشیات کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اطراف میں ہونیوالے جرائم اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں

ہم ایسے شہریوں کو ان کے تحفظ کا یقین دلاتے ہیں۔انہوں نے پولیس افسران کو درخواست گزاروں کے موقف پر موقع پر جاکر میرٹ پر انکوائری کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہاکہ میں اورمیری ٹیم لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کی خاطر ہمہ وقت مصروف عمل ہے ضلع خانیوال کو امن و آشتی کا گہوارہ بنانے کے لیے معززین علاقہ اورصحافی برادری بھی پولیس کے شانہ بشانہ اٹھ کھڑے ہوں۔اس موقع پر معززین علاقہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آرپی او ملتان کی آمد باعث فخراورعزت ہے یقینا دوردرازکے علاقو ں میں کھلی کچہریوں سے جہاں عام لوگوں کے مسائل حل ہونگے

وہیں پولیس کی استعدادکار میں مزید بہتری آئیگی۔شہریوں نے کہاکہ ڈی پی او محمدعلی وسیم کی انتھک محنت اورکوششوں سے خانیوال میں جرائم کی شرح میں کمی واقع ہورہی ہے اورڈی پی او کی قیادت میں خانیوال پولیس نے سنگین نوعیت کی وارداتوں کو ٹریس کیا‘جرائم کی بیخ کنی کے لیے ہمارا تعاون خانیوال پولیس کیساتھ جاری رہیگا۔بعدازاں آرپی اوملتان سید خرم علی نے شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل سنے اورموقع پر میرٹ پر تفتیش کرکے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔

Exit mobile version