موسی زئی کالونی نزد الیاسی مسجد ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف سماجی کارکنان نے کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا 242

موسی زئی کالونی نزد الیاسی مسجد ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف سماجی کارکنان نے کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا

موسی زئی کالونی نزد الیاسی مسجد ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف سماجی کارکنان نے کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا

اسلام آباد۔4نومبر (طیب خان)موسی زئی کالونی نزد الیاسی مسجد ایبٹ آباد میں سماجی کارکن اظہر خان, اقبال خان, بشیر خان اور عاطف خان کی جانب سے کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جہاں سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی، سابقہ ایم این اے ڈاکٹر اظہر خان جدون نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور عمائدین علاق سے خطاب کیا.

سپیکر مشتاق غنی نے علاقے کی عوام کا ان پر مسلسل اعتماد کا شکریہ ادا کیا. انہوں نے کہا کہ اب تک جن ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے ان میں لکھ پتی چوک تا چونا کاری ڈھائی کروڑ سے بننے والی سڑک, اسی لاکھ کی لاگت سے کوہسار ٹاون کی گلیوں کی پختگی, اسی لاکھ کی لاگت سے چرنئی روڈ کی تعمیر و دیگر منصوبے شامل ہیں. اس کے علاوہ حجرے کی تعمیر جو اٹھارہ لاکھ کی لاگت سے شروع کی گئی جس کے لئے مزید 30 لاکھ منظور ہوگیے ہیں. سات ارب روپے ایبٹ آباد کے لیے نئے گریویٹی فلو کے لئے منطور ہوئے ہیں, مری روڈ کو دو رویہ کیا گیا اسکے علاوہ عوامی روڈ جہاں ختم ہوتی ہے

وہاں سے ایبٹ آباد ایکسپریس وے کی مہینے ڈیڑھ میں وزیر اعظم عمران خان افتتاح کرینگے اس سے شہر پر ٹریفک کا دباو بہت حد تک کم ہوجاے گا. ڈی ایچ کیو ہسپتال کو کیٹگری اے کا درجہ دلوا دیا یے اور اس کے لیے ایک ارب کا فنڈ بھی منظور ہوچکا ہے. یہاں پرانی عمارت کو گرا کر نئی بلڈنگ بنائی جایگی, خواتین و بچوں کے لئے الگ سے ہسپتال بنے گا. انہوں نے کہا کہ علاقے کو جو بھی مسائل درپیش ہیں, انکو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا انکی ذمہ داری ہے اور انکے دروازے ہمیشہ عوام کے لیے کھلے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں