اسلام آباد خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں شرکت کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا وفاقی وزیر اطلاعات 129

اسلام آباد خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں شرکت کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں شرکت کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد۔4نومبر (طیب خان):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کاروباری خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں شرکت کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، دیہات کی نسبت شہروں میں مہنگائی کا مسئلہ زیادہ ہے، 1100 ارب روپے رورل اکانومی میں منتقل ہوئے جس کی وجہ سے آج دیہات میں لوگ زیادہ خوشحال ہیں، ہمیں مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لئے آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو فنکا مائیکرو فنانس بینک کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا

کہ خواتین ہماری آبادی کا پچاس فیصد حصہ ہیں، اگر آبادی کا ایک بڑا حصہ کام نہیں کرے گا تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشی سرگرمیوں میں خواتین کو شریک کرنا ہوگا، تبھی یہ ملک ترقی کر سکے گا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہنرمند اور تعلیم یافتہ خواتین اپنی کمپنیاں تشکیل دے سکتی ہیں، ان کے لئے فنانس کی سہولت دستیاب ہے، حکومت بھی کئی پروگراموں میں خواتین کو مالی اعانت مہیاکر رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نئے احساس پروگرام میں پانچ لاکھ روپے تک کے قرضے دستیاب ہیں، خواتین اپنا کاروبار قائم کریں، کاروبار ہوں گے تو روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جو ریلیف پیکیج دیا ہے اس کا مقصد 31 ہزار روپے سے کم آمدن والے افراد کو آٹا، دال اور گھی پر 30 فیصد سبسڈی دینا ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آمدن کم ہونے سے مہنگائی کے مسائل حل اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی، اس لئے مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لئے آمدن میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1100 ارب روپے رورل اکانومی میں منتقل ہوئے، آج شہروں کی نسبت دیہات کے لوگ زیادہ خوشحال ہیں، شہروں میں مہنگائی کے مسائل زیادہ ہیں، اس مسئلہ سے نمٹنے کے لئے ہمیں اپنی آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں