ٹھٹھہ جئے سندھ محاذ مرکزی رہنمآوں مقتول ناظم جوکھیو کے ورثاء سے تعزیت
ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)جئے سندھ محاذ مرکزی رہنماء ڈاکٹر نیاز کالانی، غلام نبی کھٹی، پنھل ساریو نے مقتول ناظم جوکھیو کے ورثاء سے تعزیت کے بعد دھابیجی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہیکہ وڈیرے انگریزوں کے غلام ہیں جسکی وجہ سے یہ عربوں کی چاپلوسی کرکے سندھ کے نوجوانوں کھارہے ہیں ان ظالموں کو اپنا مفاد عزیز رہتا ہے
تاریخ انہیں کبھی معاف نہی کرے گی سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اس لئے کہ یہ وڈیروں جاگیرداروں کی سرپرستی کرکے غریب محکوم مظلوم عوام کو کچل رہی ہے اب سندھ اور سندھیوں کو انکے رحم و کرم پر نہی چھوڑیں گے مقتول ناظم جوکھیو کا خون انقلاب لائے گا قاتلوں کو سرعام پھانسی دی جائے