ضلع مہمند ماربل ٹرکوں کی اوور لوڈنگ اور باڈی سے باہر پتھر لانے والی سینکڑوں گاڑیوں کو ایک بار پھر روک دیاگیا 162

ضلع مہمند ماربل ٹرکوں کی اوور لوڈنگ اور باڈی سے باہر پتھر لانے والی سینکڑوں گاڑیوں کو ایک بار پھر روک دیاگیا

ضلع مہمند ماربل ٹرکوں کی اوور لوڈنگ اور باڈی سے باہر پتھر لانے والی سینکڑوں گاڑیوں کو ایک بار پھر روک دیاگیا

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند) ​ہیڈکوارٹر غلنئ میں ماربل ٹرکوں کی اوور لوڈنگ اور باڈی سے باہر پتھر لانے والی سینکڑوں گاڑیوں کو ایک بار پھر روک دیاگیا۔سڑک کی دونوں جانب لوڈ گاڑیوں سے مسافر گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

ڈی پی او مہمند کے مطابق ٹرک مالکان سے اوورلوڈنگ اور باڈی سے باہر پتھر نہ لانے اور پتھروں کی سیفٹی انتظامات کا معاہدہ ہوا تھا لیکن ٹرک مالکان باربار معاہدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں جسکی وجہ سے دوسری گاڑیوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اس پتھر کے گرنے سے شدید خطرات کا اندیشہ ہے۔اس کے ساتھ زیادہ وزن کی وجہ سے مین پشاور باجوڑ شاہراہ کو نقصان پہنچ رہاہے۔اس کے دوسری طرف ٹرک مالکان کا کہنا ہے کہ ماربل مائنز ٹھیکہ داروں سے معاہدہ ہؤا تھا کہ لوڈنگ کے مطابق پتھر گاڑی کے باڈی سے باہر نہیں ہوگی اس میں ہمارے ساتھ مائنز والے بھی قصوروار ہے۔

ڈیزل اور گاڑیوں ٹائرز کے ودیگر پارٹس انتہائی مہنگے ہوگئے ہیں اور کم وزن لانے میں دونوں کا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وجہ انکو روزانہ جرمانہ بھی کیا جاتا ہے اور دن رات لوڈ گاڑی کھڑی کرنے سے گاڑیوں کے ٹائرز تباہ ہوگئے ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوں کی بندش سے مقامی عوام اور مسافر گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ پولیس اس لئے بھاری گاڑی پکڑتے ہیں

کہ ان سے با آسانی بھتہ لے سکے۔ورنہ پولیس وہاں بھی گاڑی بند کر سکتے ہیں۔ ڈرائیوروں اور ٹرک مالکان نے مطالبہ کیا کہ مسئلے کا حل نکالا جائے۔ تاکہ عوام اور مسافروں کی پریشانی ختمِ ہو جائے۔ آگر ایسا نہیں کیا گیا تو مجبوراً غیر معینہ وقت کے لئے روڈ بند کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں