پشاور میں تھانہ خزانہ میں بجلی چوری کی ویڈیو سامنے آگئی 147

پشاور میں تھانہ خزانہ میں بجلی چوری کی ویڈیو سامنے آگئی

پشاور میں تھانہ خزانہ میں بجلی چوری کی ویڈیو سامنے آگئی

پشاور میں قانون کے رکھوالے ہی قانون شکن بن گئے اور تھانہ خزانہ میں بجلی چوری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

پشاور کے پولیس تھانوں میں چوری کی بجلی استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ شہر کے تھانہ خزانے میں کھلے عام بجلی چوری کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اسٹیشن خزانہ کے قریب سے گزرنے والی بجلی کی 220 کے وی لائنوں پر کھلےعام کنڈے لگا کر بجلی چوری کرکے استعمال کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز  ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کا نہیں پتا تاہم ایسا نہیں لگتا کہ تھانے میں بجلی چوری کی جا رہی ہو۔

اس حوالے سے پیسکو حکام کا کہنا تھا کہ کوئی بھی تھانہ یا سرکاری دفتر جہاں چوری کی بجلی استعمال کی جا رہی ہو، اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ بجلی چوری کرنے کی سزا 7 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں