مہمند عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند ،تحصیل صافی بھاوتہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین کی قیادت ممبر صوبائی اسمبلی عوامی نیشنل پارٹی نثار مومند نے کی. جبکہ مظاہرے میں باجوڑ سے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما مولانا خان زیب ، ملک فردوس صافی اور علاقے کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے شہباز گل کا پتلا جلایا جبکہ شہباز گل اور پی ٹی آئی کے خلاف نعرہ بازی کی۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے نثار مومند نے کہا کہ صافی ایک معزز پشتون قبیلہ ہے. اور ایسا بیان نسل پرستی پر مبنی ہے. وزیراعظم معاملے کا نوٹس لیں اور شہباز گِل صافی قبیلے سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے بیان سے نہ صرف صافی قبیلے بلکہ پورے پشتون قوم کی دل آزاری ہوئی ہے۔ مظاہرین نے شہباز گل کے رویہ پر غم و غصے کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ شہباز گل صافی قوم کے خلاف اپنے کہے ہوئے الفاظ پر معافی مانگ لے مظاہرے سے عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے سینئر رہنما مولانا خان زیب ، ملک فردوس صافی اور علاقے کے مشران نے بھی خطاب کیا