بے دردی سے قتل کئے جانے والے ناظم جوکھیو کا تعزیتی سلسلہ تیسرے روز بھی جاری
ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)عرب شکاریوں کی ویڈیو بنانے کے جرم میں بے دردی سے قتل کئے جانے والے ناظم جوکھیو کا تعزیتی سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا مقتول کے ورثاء کا دیگر نامزد ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار تفشیشی ٹیم پر عدم اعتماد جے آئ ٹی کا مطالبہ گذشتہ روز آچار سالار گوٹھ میں تعزیت کے لئے مختلف سیاسی سماجی مذہبی اور وکلاء کی آمد جاری رہی گورنر سندھ عمران اسماعیل، حلیم عادل شیخ، ارسلان بروہی، پیپلزپارٹی سندھ صدر نثار احمد کھوڑو،
ایم این اے نفیسہ شاہ، ایم پی اے شاہینہ شیرین بلوچ، صوبائ وزیر صادق علی میمن, امیر حیدر شاہ شیرازی، ملک رمضان ملکانی، ہوت خان بلوچ، فقیر نبی بخش بلوچ، جئے سندھ محاذ مرکزی چیئرمین ریاض چانڈیو، شہید بھٹو گروپ لیڈیز ونگ سندھ کی صدر فیروزہ لاشاری، عوامی پورہیت کے مرکزی صدر جی این کھوسو، جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالرزاق عابد لاکھو، جماعت اسلامی کے رہنماوں اسداللہ بھٹو، حافظ نعیم، پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، قادر بلوچ، نہال ہاشمی، عصمت اللہ محسود، عرفان خان محسود, عوامی آواز میڈیا گروپ کے ناصر خٹک، حمیدہ گانگھرو، خدا ڈنو شاہ، دودو دیشی، نے الگ الگ وقت پہنچکر مقتول کے ورثاء سے تعزیت کی