اے ایس پی کبیروالا ماہم خان کی زیرنگرانی پولیس تھانہ صدرکبیروالا کی شراب فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی
خانیوال 06نومبر21(سعید احمد بھٹی)اے ایس پی کبیروالا ماہم خان کی زیرنگرانی پولیس تھانہ صدرکبیروالا کی شراب فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی۔شراب فروشی کا مکروہ فعل کرنے والے 05ملزمان گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 490لٹرشراب‘520لٹرلاہن اورتین چالو بھٹیاں شراب برآمد کرلیں‘ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کااندراج کرکے تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اے ایس پی کبیروالا ماہم خان کی گائیڈ لائن اورہدایات کی روشنی میں پولیس اسٹیشن صدرکبیروالا کے ایس ایچ او محمدامین جھنڈیرنے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنیوالے ملزمان قسورعرف شیرا‘بشیر‘اللہ رکھا‘نویداورصفدرعباس کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے 490لٹرشراب‘520لٹرلاہن اور3چالوبھٹیاں شراب بھی برآمد کی گئیں۔پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ شراب فروشوں کو مخبرخاص کی اطلاع پر موضع اکانوالہ اورکرم پور سے گرفتارکیا گیا‘ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش جاری ہے۔