Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے ایم ایس کے ہمراہ جاری قومی مہم ریچ ایوری ڈور کورونا ویکسی نیشن مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے پرائیویٹ سکولز کا دورہ کیا

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے ایم ایس کے ہمراہ جاری قومی مہم ریچ ایوری ڈور کورونا ویکسی نیشن مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے پرائیویٹ سکولز کا دورہ کیا

جہانیاں (سعید احمد بھٹی ) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمر غوری کے ہمراہ ملک بھر میں جاری قومی مہم ریچ ایوری ڈور کورونا ویکسی نیشن مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے پرائیویٹ سکولز دار ارقم اور علامہ اقبال سکول جہانیاں کا دورہ کیا. علامہ اقبال سکول کے پرنسپل نذیر احمد ملک نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا

کہ ہمارے تمام پرائیویٹ سکولز حکومت پنجاب کی ہدایت پر عمل کرتے ہیں، حالیہ ریچ ایوری ڈور ویکسی نیشن مہم اور 15 نومبر سے شروع ہونے والی انسدادِ خسرہ اور روبیلا کے سلسلے میں محکمہ صحت کو 9 ماہ سے لیکر 15 سال سے کم عمر کے سٹوڈنٹس کا ریکارڈز فراہم کر دیا جا رہا ہے جبکہ کورونا ویکسی نیشن لگانے کے لیے حتمی انتظامات کر لیے گئے ہیں. اس موقع پر

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن اور انسدادِ خسرہ و روبیلا مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں مذید انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ سے کورونا ویکسینیٹڈ سٹوڈنٹس کو تعلیمی اداروں میں داخلے کی اجازت ہوگی. لہٰذا اس قومی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں. جس پر پرائیویٹ سکولز کی انتظامیہ نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی

Exit mobile version