ڈینگی وائرس کے بڑھتے ہوئے حملے محکمہ صحت میرپور خاطر خواہ اقدامات نہ کر سکی
اسلام گڑھ(نامہ نگار) ڈینگی وائرس کے بڑھتے ہوئے حملے محکمہ صحت میرپور خاطر خواہ اقدامات نہ کر سکی ڈوپژن میرپور کے سب سے بڑے ہسپتال ڈی ایچ کیو میرپور میں ڈینگی وائرس کے مریض مشکلات کا شکار ہیں ڈی ایچ کیو میں دور دراز علاقوں سمیت دوسرے اضلاع کوٹلی بھمبر سے آنے والے ڈینگی کے مریض بھی موجود ہیں جو پریشانی سے دوچار ہیں
سہولیات ناپید ہو گئی ہیں بستر تکیے تک دینے پر پابندی عائد ہے۔ آئسولیشن وارڈ کے قیام کے باوجود عملہ مریضوں کی جانب توجہ دینے سے قاصر ہے ایم ایس ڈی ایچ کیو میرپور کی عدم توجہ کا شکار مریض صحتیاب ہونے کے بجائے مزید ذہنی بیمار ہونے لگے مریضوں کے لواحقین نے سیکرٹری صحت اور وزیر صحت سے نوٹس لینے اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میرپور ڈینگی آئسولیشن وارڈ میں اقدامات کرنے اور مریضوں کو ترجعی بنیادوں پر سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کر دی ہے