Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

محفل میلادالنبی میں بیٹھنے والوں رحمتیں نازل ہونا شروع ہو جاتی ہیں،علامہ مولانا حافظ احمد رضا

اسلام گڑھ(نامہ نگار)اسلام گڑھ ہائی سکول بڑجن میں منعقد محفل میلادالنبی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مولانا حافظ احمد رضا نے کہا کہ محفل میلادالنبی میں بیٹھنے والوں رحمتیں نازل ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔جمعہ کے روز ہر مسلمان کو کثرت سے درود شریف پڑھنا چاہیے۔سچی توبہ کریں اور نوجوان کی توبہ جلدی قبول ہوتی ہے۔محفل کے انعقاد پر صدر معلم چودھری محمد سعید اور ان کا سٹاف مبارکباد کا مستحق ہے۔نماز پابندی سے ادا کریں۔قران کی تلاوت کیا کریں۔گھروں میں اور زندگی میں سکون و راحت نصیب ہو گی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا میلاد منارہے ہیں ہمارے لیے اجر وثواب ہوگا۔محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے

ماسٹر محمد انور نے کہا کہ ہمارے نصاب میں جو کچھ سکھایا جاتا ہے عملی زندگی بالکل اس کے برعکس گزارتے ہیں۔جھوٹ،بے ایمانی،غیبت اور ریاکاری نے ہماری زندگی کو بے رنگ اور بے برکت کر دیا ہے۔طلباء،اساتذہ اور والدین مل کر برائی سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ہمارا نصاب ہمیں جو علم دے رہا ہے اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔محفل پاک سے صدر معلم چودھری سعید نے محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انعقاد پر جملہ سٹاف اور طلباء کو مبارکباد دی

اور عمل کرنے پر زور دیا۔انھوں نے کہا کہ آئندہ پروگرام کو بھرپور منانے کی کوشش کریں گے۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے معیز رنگزیب نے کیا ۔جبکہ ہدیہ نعت قاری عبد الوہاب اور طلباء نے پیش کیا۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ایلیمنٹری مدرس عمران فاضل نے سرانجام دئیے۔محفل پاک سے محمد الطاف نے بھی خطاب کیا۔محفل پاک میں حاجی محمد راسب کشمیری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

Exit mobile version