273

ابیٹ آباد صدر مسلم لیگ ن یوتھ کے پی کے سردار اورنگزیب نلوٹھ نے پہلوان روڈ کا افتتاح کر دیا

ابیٹ آباد صدر مسلم لیگ ن یوتھ کے پی کے سردار اورنگزیب نلوٹھ نے پہلوان روڈ کا افتتاح کر دیا

ابیٹ آباد:MPAپی کے 37صدر مسلم لیگ ن یوتھ کے پی کے سردار اورنگزیب نلوٹھ نے پہلوان روڈ کا افتتاح کر دیا سردار طیب خان کو خصوصی انٹرویو

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے پی کے و MPAپی کے37سردار اورنگزیب نلوٹھ نے آج یو سی بیرنگلی وی سی جھافر پہلوان کے لوگوں سے کیا ہوا وعدہ وفا کر دیا ان نے اتحاد ویلفیئر سوسائٹی پہلوان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے میں اپنے لوگوں سے جو بھی وعدہ کرتا ہوں وفا کرتا ہو انہوں نے کہا کے ہم سب متحدہ ہو کر موجود حکومت کی غلط اور نا کام پالیسیوں پر ہر پلٹ فارم پر آواز اٹھائے گے اور اس نا اہل حکومت کو گھر بھیجے گے لوگ اس حکومت سے تنگ آچکے ہیں انہوں نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا سردار اورنگزیب نلوٹھ نے پہلوان روڈ کے لیے مزید 50لاکھ فنڈز جاری کرنے کا اعلان بھی کیا

اہلیان علاقہ نے پھر پور شکریہ ادا کرتے ہوئے سردار اورنگرزیب نلوٹھ کی پھر پور حمایت کا اعلان کیا بعد ازاں ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ پروگرام سچ کی تلاش کے میزنان طیب خان کو اپنا خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا سب سے پہلے تو آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کے آپ میرے حلقے پی کے 37پسماندہ علاقے تشریف لائے انہوں نے کہا آج وہ تاریخی دن ہے کہ میں نے جھافر کی عوام کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون ایک نظریاتی اور عام آدمی کی جماعت ہے موجودہ حکومت نے مہنگائی کر کے عوام کا جینا محال کر دیا ہے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ہم الیکشن پورے پاکستان سے جیتیں گے اور عوام کو مہنگائی کے اس دلدل سے نکالیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں