ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، پاکستان اور آسٹریلیا 11 نومبر کو سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، پاکستان اور آسٹریلیا 11 نومبر کو سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے

پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے میں اتوار کے روز اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرکے گروپ2 میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
– Won five out of five
– Only team unbeaten in the World Cup
– Have only used 11 players so far
– Babar Azam, the leading run-scorer of the tournament
– 16 T20I wins a row in the UAE; they haven't lost in five yearsPakistan mean business this #T20WorldCup 🔥 pic.twitter.com/Gfd3O5rpDN
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 7, 2021
پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں پہلے ہی پہنچ چکی تھی جبکہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد سپر 12 مرحلے میں اپنے تمام میچز جیت کر گروپ میچز میں ناقابل شکست رہنے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔
ورلڈ کپ کے شیڈول کے حساب سے پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو شام 7 بجے ابوظبی میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 11 نومبر کو شام 7 بجے دبئی میں ہوگا۔
Onto the semis for Pakistan 💪#T20WorldCup | #PAKvSCO | https://t.co/Wbd8jqC0g6 pic.twitter.com/124R2KV60c
— T20 World Cup (@T20WorldCup) November 7, 2021
ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے حساب سے گروپ 1 کی پہلی پوزیشن والی ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے سیمی فائنل میچ کھیلے گی اور گروپ 2 کی پہلی پوزیشن کی ٹیم گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گی۔
گروپ 1 میں انگلینڈ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر جبکہ گروپ 2 میں پاکستان پہلے اور نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر ہے اس لیےانگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ٹیمیں 10 نومبر کو پہلے سیمی فائنل جبکہ پاکستان دوسرےسیمی فائنل میں 11 نومبر کو آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگا۔