Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

تحریک انصاف پاکستان میں عذاب بن کر مسلط ہے۔غربت میں ڈوبی عوام پر موجودہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے،صوفی محمد عارف چوہدری

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ بیوروچیف)پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے مرکزی رہنما صوفی محمد عارف چوہدری اور ٹھیکدار محمد مہربان رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اسلام گڑھ اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری محمد ناظم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان میں عذاب بن کر مسلط ہے۔

غربت میں ڈوبی عوام پر موجودہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے۔امیر غریب اس عذاب نما حکومت سے چھٹکارا کے لیے دعائیں مانگنے پر مجبور ہوچکا ہے۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مہنگائی برطانیہ کی کرنسی کے مطابق اور لوگوں کو مراعات غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے ملکوں کے برابر دے رہی ہے۔

ازاد کشمیر میں وفاقی حکومت کی مداخلت اور ایما پر قائم ہونے والی حکومت نے اپنے ابتدائی دنوں میں ہی اپنے مقاصد سے آگاہ کر دیا ہے۔ایڈھاک چار ہزار ملازمین کو بے یارو مددگار چھوڑنا زیادتی ہے۔گزشتہ حکومت چائے جس بھی جماعت کی ہو اس کے اقدامات کو منسوخ کرنا بغض اور انتقامی کارروائی ہے۔یہ حکومت بھی پانچ سال کی مدت کے لیے ہے اور جو روایت یہ حکومت قائم کر رہی ہے وہ اگر آئندہ بھی چل پڑے تو آئندہ لوگوں کا جمہوریت سے ختم ہو جائے گا۔لہذا حکومت آپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرے

اور غریب طبقے کے ملازمین کو ملازمت سے فارغ نہ کرے بلکہ اپنے اور میرٹ کے مطابق تقرریاں کرنے کے لیے ملازمتوں میں مزید مواقع پیدا کرے۔پاکستان سے لیکر کشمیر تک مسلط حکومت جلد اپنی بساط سمیٹی نظر آ رہی ہے۔حکومت پٹرولیم،روز مرا کی اشیاء خوردونوش،تعمیراتی اور دیگر ضروریات کی چیزوں لوگوں کی پہنچ سے بہت دور پہنچا چکی ہے

Exit mobile version