ایبٹ آباد تھانہ سٹی کی حدود پسوال میں ڈکیتی کی واردات
ایبٹ آباد ( ثاقب عباسی سٹی رپورٹر )ایبٹ آباد تھانہ سٹی کی حدود پسوال میں ڈکیتی کی واردات ، غریب ڈرائیور کا 28 سالہ بیٹا کبیر عباسي ولد صديق جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے ۔ ظلم و نا انصافی کی انتہاء ہے کہ چار گھنٹے تک گاؤں میں ڈاکو موجود رہے
اور فائرنگ ہوتی رہی مگر پولیس موقع پر نہ پہنچی جس سے ہمارا نوجوان جاں بحق ہو گیا۔اور ڈاکو فرار ہو گئے ۔۔۔ لواحقین ۔۔۔ واقعہ کے بعد لواحقین ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں سراپا احتجاج بن گئے۔