قتل یا خودکشی سینئرکیمرہ مین ایکسپریس نیوز کی پھندا لگی لاش اسلام آباد سے برآمد
ایبٹ آباد ( ثاقب عباسی سٹی رپورٹر )قتل یا خودکشی سینئرکیمرہ مین ایکسپریس نیوز کی پھندا لگی لاش اسلام آباد سے برآمد ۔قتل یا خودکشی،ایبٹ آباد نملی میرا کے رہائشی نجی ٹی وی کے سینئر کیمرہ مین نوید مغل کی اسلام آباد اپنی رہائش گاہ کے کمرہ میں پھندا لگی نعش برآمد، زرائع نے بتایا کہ دو دن قبل نملی میرا کے رہائشی ایکسپریس نیوز ٹی وی کے سینئر کیمرہ مین کی پھندا لگی لاش ملی ہے
جس کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر لی۔ مقتول کی نعش ان کے آبائی گاؤں نملی میرا روانہ کر دی گئی ہے۔ مقتول کا نمازہ جنازہ ان کے آبائی گاؤں نملی میرا میں ادا کر دیا گیا نمازہ جنازہ میں کثیر تعداد میں سیاسی سماجی میڈیا کے نمائندوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور سینکڑوں اشک بار آنکھوں کے سامنے سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مقتول کے سوگواران میں بیوہ ایک بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔