خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید ندیم عباس نے بطور ڈی پی او خانیوال کا چارج سنبھا ل لیا
خانیوال 8نومبر21 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید ندیم عباس نے بطور ڈی پی او خانیوال کا چارج سنبھا ل لیا۔ڈی پی اوآفس آمدپرڈی ایس پی ہیڈکوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی‘اے ایس پی کبیروالا ماہم خان‘ڈی ایس پی صدرسرکل مہر وسیم سیال‘ڈی ایس پی میا ں چنوں اللہ یارسیفی‘ڈی ایس پی جہانیاں غلام مرتضیٰ سیال‘ڈ ی ایس پی لیگل محمدیونس‘ڈی ایس پی پی ایچ پی رانا جاوید اشرف‘
انسپکٹر مہر سعید احمد‘انچارج سی آئی انسپکٹر گل محمد‘پی ایس او سب انسپکٹر اسیرامام‘پی آراو سب انسپکٹر فیضان قیوم‘پی اے مقسود احمد ودیگرپولیس افسران نے ان کا استقبال کیا۔ڈی پی اوسیدندیم عباس نے ایس ڈی پی اوزسے سرکل وائزکرائم کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کی
اورہدایات جاری کیں۔ انہوں نے دفتری سٹاف کیساتھ بھی میٹنگ کی۔ڈی پی او نے کہا کہ محکمہ پولیس میں فرض شناس او رایماندار آفیسر اور ماتحت محکمہ کا اثاثہ ہوتے ہیں جن کی نیک نیتی اور جانفشانی سے ہی محکمہ کے اہداف کو سو فیصد یقینی بنایا جاسکتا ہے
او رمحکمہ کا مورال بلند ہوتا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ آپ تمام پولیس افسران انسانی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوکر اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں اور دکھی اور مظلوم لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔اس موقع پر انہو ں نے کہاکہ پولیس افسران ضلع میں کرائم کو کنٹرول کریں اورشہریوں کے مسائل میرٹ پر حل کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔