ضلع مہمند۔ تحصیل حلیمزئی مدرسہ رحمانیہ عزیزیہ میں عید میلادالنبی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد
ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)تحصیل حلیمزئی میاں منڈی خواجہ وس کے مدرسہ رحمانیہ عزیزیہ میں عید میلادالنبی کا ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تلاوت کلام پاک،نعت خوانی اور علماء کرام نے عیدمیلادالنبی کے اہمیت پر تقاریر کیے۔ جس میں قاری امان اللہ، قاری عادل خان، مولانا محمد شیر جنیدی، مولانا نورالبصیر جنیدی،مولانا نیک محمد جنیدی، مولانا مفتی محمد نجات جنیدی، مولانا محمد ریحان عزیزی اور مختلف علمائے کرام سمیت مختلف نعت خوانوں نے حصہ لیا
اور عیدمیلادالنبی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مدرسہ رحمانیہ عزیز یہ کے مہتمم قاری عادل خان نے بتایا کہ 100 گھرانوں کے بچوں کیلئے یہ واحد دینی مدرسہ ہے جو 1998 میں قائم ہوا ہے۔ اس وقت اس مدرسہ میں 250 تک طلباء اور طالبات دینی علوم حاصل کررہے ہیں۔ جس میں ناظرہ، حفظ اور دورحدیث بھی پڑھایا جاتا ہے۔ اور اب تک سینکڑوں حفاظ کرام اس مدرسہ سے فارغ ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مدرسہ میں ہر سال عید میلادالنبی منایا جاتا ہے جس میں مقامی اور دور دراز کے مختلف علاقوں کے نعت خوان اور علمائے کرام شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مدرسہ میں طلباء اور طالبات کے کتابوں کی مد میں اور مدرسہ کیلئے بھی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ جس میں علمائے کرام اور قاری صاحبان بہت کم تنخواہ میں بچوں کو دینی تعلیم دے رہے ہیں۔
انہوں نے حکومت کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں سے بھی اپیل کی کہ اس دینی مدرسہ سے مالی امداد کر کے ثواب حاصل کریں۔ تقریب کے آخر میں نمایا پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا ء اور طالبات میں انعامات اور سند تقسیم کے گئے۔ تقریب میں علماء کرام کے علاوہ علاقے کے عام لوگوں نے بھی کثیر تعداد شریک کی۔